Get Alerts

دھند میں کمی کے بعد اہم موٹرویز کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا

دھند میں کمی کے بعد اہم موٹرویز کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا

لاہور: دھند کی شدت میں کمی اور حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد موٹروے پولیس نے مختلف اہم موٹرویز کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے۔ سینٹرل ریجن موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق، موٹروے ایم 4 کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے، جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد کھول دی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ موٹروے ایم 5 کو ملتان سے ظاہر پیر تک گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے، اور اسی طرح موٹروے ایم 3 کو سمندری سے عبدالحکیم تک بھی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ سفر کے دوران اپنی رفتار محدود رکھیں، ہیڈ لائٹس آن رکھیں اور حفاظتی فاصلے کا خاص خیال رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: