تہران :ایران میں جاری پرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے۔ نویں روز بھی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔
کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے 1200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔ ایرانی چیف جسٹس نے کہا کہ دشمن عناصر ملک میں بدامنی پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اور فساد پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ایرانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہر شہری کو ماہانہ 7 ڈالر کا الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔