Get Alerts

ایران میں مظاہرے 15 ویں روزداخل، ملک کے 100 سے زائد شہروں میں مظاہرے ،ہلاکتیں اور توڑ پھوڑ

ایران میں مظاہرے 15 ویں روزداخل، ملک کے 100 سے زائد شہروں میں مظاہرے ،ہلاکتیں اور توڑ پھوڑ

تہران:ایران میں پرتشدد مظاہرے 15 ویں روز میں داخل ہو گئے ہیں اور ملک کے 100 سے زائد شہروں میں مظاہرے جاری ہیں، جن میں تہران، تبریز، اصفہان اور مشہد شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے گاڑیاں، بینک، سرکاری عمارتیں اور درجنوں گھروں کو آگ لگا دی ہے۔ کئی شہروں میں توڑ پھوڑ کے دوران مساجد اور ہسپتال بھی نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔

امریکی جریدے ٹائم میگزین کے مطابق جھڑپوں میں اب تک کم از کم 217 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مظاہرین کے ہاتھوں 26 بینک، 25 مساجد، 2 ہسپتال اور 48 فائر ٹرکوں کو نقصان پہنچا، جبکہ کئی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

حکام نے سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر ملک میں انٹرنیٹ سروس بدستور بند کر رکھی ہے، جس سے اطلاعات کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے۔

ٹیگز: