Get Alerts

پنجاب حکومت گھر گھر صحت کی سہولت پہنچانے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ گئی

پنجاب حکومت گھر گھر صحت کی سہولت پہنچانے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ گئی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر گھر کا ہیلتھ پروفائل تیار کیا جائے گا تاکہ صحت کی ضروریات کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حکومت اب عوام کے اسپتال آنے کا انتظار نہیں کرے گی بلکہ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز خود گھروں اور محلوں میں جا کر خدمت انجام دیں گے۔ تقریباً 55,000 کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز صوبے کی ہر گلی اور محلے میں عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "کلینک آن وہیلز عوام کی دہلیز پر پہنچ کر علاج فراہم کر رہے ہیں اور صحت کی سہولت ہر شہری تک پہنچ رہی ہے۔"

وزیراعلیٰ نے خواتین کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "پنجاب کی بیٹیاں اگر ڈٹ جائیں تو صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہے۔" انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کی عالمی سطح پر پذیرائی کا بھی ذکر کیا، جس سے صفائی اور صحت کے حوالے سے صوبے کی مثبت تصویر دنیا کے سامنے آئی ہے۔

ٹیگز: