Get Alerts

پی ٹی اے کی جانب سے عوام کو جعلی کالز اور پیغامات کے بارے میں خبردار کر دیا گیا

پی ٹی اے کی جانب سے عوام کو جعلی کالز اور پیغامات کے بارے میں خبردار کر دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ جعلی اور اسپوف شدہ یو اے این نمبروں سے کالز اور پیغامات میں اضافے کا سامنا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق، جعلساز خود کو پی ٹی اے، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی (این سی سی آئی اے)، بینکوں یا موبائل والیٹ سروسز جیسے ایزی پیسہ اور جاز کیش کے نمائندے کے طور پر ظاہر کرتے ہیں، تاکہ لوگوں سے ان کی ذاتی اور مالی معلومات حاصل کی جا سکیں۔

پی ٹی اے کے بیان میں کہا گیا کہ یہ دھوکہ باز عموماً آپ کو آپ کی سم، بینک اکاؤنٹ یا موبائل والیٹ بند کرنے کی دھمکی دیتے ہیں اور پھر کالز، ایس ایم ایس یا واٹس ایپ کے ذریعے او ٹی پی، شناختی کارڈ نمبر، پن کوڈ یا بایومیٹرک معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید پی ٹی اے نے کہا کہ یاد رکھیں، کوئی بھی سرکاری ادارہ یا بینک کبھی بھی آپ سے کال، پیغام یا لنک کے ذریعے آپ کی ذاتی یا مالی معلومات نہیں مانگتا۔ اگر آپ کو ایسی کسی کال یا پیغام کا سامنا ہو تو فوراً پی ٹی اے سی ایم ایس کمپلینٹ پورٹل پر رپورٹ کریں۔ آپ این سی سی آئی اے کو بھی شکایت درج کروا سکتے ہیں، تاکہ فراڈ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے۔

ٹیگز: