دمبولا : دمبولا میں کھیلے جا رہے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس کے بعد سری لنکا کی ٹیم 19.2 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
سری لنکا کے جنیتھ لیاناگے 40 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ پاکستانی گیند باز سلمان مرزا اور ابرار احمد نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔ محمد وسیم اور شاداب خان نے بھی 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، فخر زمان، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔
سری لنکا کی ٹیم میں پتھم نسانکا، کامل مشرا، کوشل مینڈس، ڈی سلوا، چارتھ اسالنکا، ڈاسن شناکا، جنیتھ لیاناگے، ہسارنگا، چیمرا، تیکشنا اور تشارا شامل ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 9 جنوری کو اور تیسرا میچ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔