Get Alerts

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

دمبولا : پاکستان نے تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں میزبان سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 129 رنز کا ہدف دیا، جسے گرین شرٹس نے 16.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے شاندار نصف سنچری اسکور کی اور 36 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ، صائم ایوب نے 25، سلمان علی آغا نے 16 اور فخر زمان نے 5 رنز کی مدد فراہم کی۔

اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم 19.2 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ سری لنکا کی جانب سے جنیتھ لیاناگے 40 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

پاکستان کے سلمان مرزا اور ابرار احمد نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد وسیم اور شاداب خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، فخر زمان، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل تھے۔

دوسری جانب سری لنکن ٹیم میں پتھم نسانکا، کامل مشرا، کوشل مینڈس، ڈی سلوا، چارتھ اسالنکا، ڈاسن شناکا، جنیتھ لیاناگے، ہسارنگا، چیمرا، تیکشنا اور تشارا شامل تھے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی20 میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 9 جنوری کو کھیلا جائے گا، جبکہ تیسرا میچ 11 جنوری کو ہوگا۔
 
 

ٹیگز: