Get Alerts

پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ابوظہبی: ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔

ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ کامنڈو مینڈس 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، حارث رؤف اور حسین طلعت نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ فخر زمان 47، محمد نواز 38 ناٹ آؤٹ اور حسین طلعت 32 ناٹ آؤٹ رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

ٹیگز: