Get Alerts

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ ساز تیزی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سرمایہ کاروں کا اعتماد نظر آیا، اور مارکیٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔

پیر کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 133,109 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ اس طرح انڈیکس نے 1,33,000 کی نفسیاتی حد بھی عبور کر لی۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی، جب ہنڈرڈ انڈیکس 1262 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 131,949 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ٹیگز: