Get Alerts

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے، اور ہنڈرڈ انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر لی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 170,514 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار 153 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 169,456 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھایا، جس کا مثبت اثر سٹاک مارکیٹ پر دکھائی دیا۔

ٹیگز: