Get Alerts

پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ 2500 روپے سستا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ 2500 روپے سستا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستانی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک بھر میں فی تولہ سونا 2,500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 53 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,143 روپے کی کمی ہوئی ہے، اور نیا بھاؤ 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 25 ڈالر فی اونس کمی کے بعد 3,310 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔

ٹیگز: