Get Alerts

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ 1595 روپے سستا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ 1595 روپے سستا

کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 1595 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 57 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1368 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے، جہاں فی اونس سونا 16 ڈالر کی کمی کے بعد 3356 ڈالر پر آ گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ قیمتوں میں یہ کمی خریداروں کے لیے ایک موقع قرار دی جا رہی ہے، خاص طور پر شادیوں کے سیزن کے دوران۔
 
 
 

ٹیگز: