Get Alerts

چار اہم ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

چار اہم ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد : ملک کی چار اعلیٰ عدالتوں میں نئے چیف جسٹسز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشنز باقاعدہ جاری کر دیے گئے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے یہ نوٹیفکیشنز جاری کیے۔

جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو پشاور ہائیکورٹ، جسٹس روزی خان کو بلوچستان ہائیکورٹ اور جسٹس جنید غفار کو سندھ ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

یہ تعیناتیاں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے کی گئی ہیں۔

ٹیگز: