میکسیکو:فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پرتگال اور امریکا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ اسپین اور بیلجیم نے شاندار کامیابیوں کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
پرتگال اور سپین کے درمیان سنسنی خیز مقابلے میں اسپین نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول میکائیل میرینو نے 90ویں منٹ میں کیا۔
شکست کے ساتھ ہی کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈکپ سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ کیریئر کے آخری ورلڈکپ کو یادگار بنانے کی کوشش میں ناکامی پر رونالڈو جذباتی دکھائی دیے اور نم آنکھوں کے ساتھ میدان سے باہر چلے گئے۔
دوسرے میچ میں بیلجیم نے امریکا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ اب اسپین اور بیلجیم اگلے مرحلے میں آمنے سامنے ہوں گے۔