Get Alerts

سندھ طاس معاہدے پر بھارتی اقدامات، پاکستان کا شدید ردعمل؛ آبی حقوق کے دفاع کا عزم

سندھ طاس معاہدے پر بھارتی اقدامات، پاکستان کا شدید ردعمل؛ آبی حقوق کے دفاع کا عزم

اسلام آباد: سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کے اقدامات پر پاکستان کی سیاسی قیادت نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکطرفہ فیصلے اور دباؤ کی پالیسی خطے کے امن اور اسٹریٹجک استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ہر قیمت پر سندھ طاس معاہدے کا دفاع کرے گا، بھارت کی یکطرفہ کارروائی اور دباؤ کی حکمت عملی قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کی آبی، غذائی، توانائی اور قومی سلامتی کا اہم معاملہ ہے۔

چیئرمین واپڈا نے کہا کہ مغربی دریاؤں پر نئے منصوبوں کے حوالے سے بھارتی اقدامات خطے میں آبی سلامتی کے لیے خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان، ڈاکٹر شرمیلا فاروقی، پلوشہ خان، بیرسٹر عقیل اور بلال اظہر کیانی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی پالیسی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگز: