Get Alerts

60 سال سے زائد عمر کی خواتین شادی ضرور کریں، اسماء عباس کا مشورہ

60 سال سے زائد عمر کی خواتین شادی ضرور کریں، اسماء عباس کا مشورہ

لاہور: پاکستان کی سینئر اداکارہ اسماء عباس نے 60 سال سے زائد عمر کی خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر انہیں اچھا اور مخلص شریکِ حیات مل جائے تو شادی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔

اپنے حالیہ وی لاگ میں اسماء عباس نے کہا کہ بڑھاپے میں انسان کو ایک ایسے ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے جو اس کا خیال رکھ سکے، اس لیے اگر اچھا انسان مل جائے تو شادی کر لینی چاہیے، لیکن صرف تنہائی کی وجہ سے کسی بھی رشتے کو قبول نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے اپنی بہن بشریٰ انصاری اور سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کی شادیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کو بہترین شریکِ حیات ملے، تاہم ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں، اس لیے فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔

اسماء عباس نے مزید کہا کہ آج کے دور میں اچھے لوگوں سے زیادہ "ریڈ فلیگز" ملتے ہیں، اس لیے خواتین کو رشتہ قبول کرنے سے پہلے ہر پہلو کا اچھی طرح جائزہ لینا چاہیے۔

ٹیگز: