اسماء قتل کیس، عدالت نے محمد نبی کو عمر قید کی سزا سُنا دی

اسماء قتل کیس، عدالت نے محمد نبی کو عمر قید کی سزا سُنا دی
کیپشن: گوجر گڑھی کی 4 سالہ اسماء کو 13 جنوری 2018 کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔۔۔۔فائل فوٹو

مردان: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مردان میں زیادتی کے بعد 4 سالہ اسماء کو قتل کرنے والے مجرم محمد نبی کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

گوجر گڑ ھی کی 4 سالہ اسماء کو 13 جنوری 2018 کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ اسماء قتل کیس میں 200 زائد بلڈ سیمپلز لئے گئے، جسن میں سے ملزم محمد نبی کا ڈی این اے میچ کر گیا تھا۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری اور فریال تالپور کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

یاد رہے کہ مردان کے گاؤں گوجر گڑھی کے علاقے جندر پار کی 4 سالہ بچی اسماء کی لاش 15 جنوری کو گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہوئی تھی کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

بعدازاں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے بچی کے قتل کا ازخود نوٹس لیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں