بشکیک: صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں کرغزستان میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں کرغز صدر سادیر جیاپاروف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
استقبالیہ تقریب کے دوران پاکستان اور کرغزستان کے قومی ترانے بجائے گئے، جبکہ کرغز افواج کے دستے نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے تقریب میں کرغز صدر سادیر جیاپاروف سے پاکستانی وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔