Get Alerts

انڈونیشیا کے صدر ابووسو بیانتو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں شاندار استقبالیہ تقریب

انڈونیشیا کے صدر ابووسو بیانتو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں شاندار استقبالیہ تقریب

اسلام آباد: انڈونیشیا کے صدر ابووسو بیانتو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں شاندار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گرمجوشی سے مصافحہ ہوا، اور انڈونیشیا کے صدر کو پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

گارڈ آف آنر کی پریڈ کے دوران، انڈونیشیا کے صدر ابووسو بیانتو نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، جس کے بعد صدر ابووسو بیانتو نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر ابووسو بیانتو کو اپنے وفد کے ارکان سے متعارف کرایا، جبکہ صدر ابووسو بیانتو نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنی کابینہ کے ارکان سے ملایا۔

آج کی اس تقریب کے بعد دونوں رہنما وفود کی سطح پر اہم بات چیت کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ٹیگز: