اسلام آباد: قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں انہیں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر قازقستان کے صدر کا پرتپاک استقبال کیا، اور دونوں رہنماؤں نے مصافحہ اور خوشگوار بات چیت کی۔ تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، اور مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے صدر توکایووف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر کو کابینہ ارکان کا تعارف کرایا، جبکہ صدر توکایووف نے اپنے وفد کا تعارف وزیراعظم شہباز شریف سے کرایا۔
بعدازاں، صدر قازقستان نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں یادگاری پودا بھی لگایا۔یاد رہے کہ صدر قازقستان قاسم جومارت توکایووف وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آئے ہیں۔