کراچی : پاکستان کی معروف میزبان ندا یاسر کے مارننگ شو میں ان کے بیٹے بالا ج کی شرکت نے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی، جہاں انہیں اردو بولنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
شو کے دوران ندا یاسر نے اپنے بیٹے سے یاسر نواز سے متعلق مختلف سوالات کیے، جن کے جوابات دیتے ہوئے بالاج بار بار اردو گرامر میں غلطیاں کرتے رہے۔ اس پر ندا یاسر نے مسکراتے ہوئے انہیں کہا کہ اگر اردو بولنے میں مشکل ہو رہی ہے تو وہ انگریزی میں بات کر سکتے ہیں۔
ندا یاسر نے پروگرام میں بتایا کہ ان کے بیٹے کو ہمیشہ سے اردو زبان بولنے میں مشکلات رہی ہیں، تاہم مارننگ شو میں شرکت کے بعد وہ پہلے کے مقابلے میں اردو بہتر انداز میں بولنے لگے ہیں۔
شو کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔