اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نمائندہ نیو نیوزاسلام آباد تو صیف عباسی کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم پاکستان 16 رکنی نیشنل پاپولیشن کونسل کے چیئرمین ہوں گے، جبکہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کونسل کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔
کونسل میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شامل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل پاپولیشن کونسل آبادی سے متعلق امور، پالیسی سازی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے کام کرے گی، جبکہ آبادی کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطہ کاری کو یقینی بنایا جائے گا۔