کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 2 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق تازہ کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے مقرر ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 143 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 72 ہزار 887 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی ملکی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی نمایاں کمی دیکھی گئی تھی، جس سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔