Get Alerts

ملک بھر میں سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی

ملک بھر میں سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 429 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 94 ہزار 320 روپے پر آگئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 5 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 375 ڈالر کا ہوگیا۔

ٹیگز: