Get Alerts

ملک بھر میں سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں 3,800 روپے کی کمی

ملک بھر میں سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں 3,800 روپے کی کمی

کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 258 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 429 روپے مقرر کی گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 38 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 73 ڈالر پر آ گیا۔
 
 
 

ٹیگز: