Get Alerts

ملک بھر میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 2,300 روپے کی کمی

ملک بھر میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 2,300 روپے کی کمی

کراچی: پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کے نرخوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2,300 روپے گھٹنے کے بعد 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2,070 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کا نیا بھاؤ 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے مقرر ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کم ہو کر 4,305 ڈالر تک پہنچ گئی۔ ماہرین کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں آنے والی اس گراوٹ کے اثرات مقامی بازاروں پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔
 
 

ٹیگز: