Get Alerts

ملک بھر میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

ملک بھر میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد فی تولہ اور دس گرام سونے کے نرخوں میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 9 ہزار 720 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 716 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 8 ہزار 748 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 422 روپے مقرر ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 97 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 102 ڈالر تک آگئی۔
 
 
 

ٹیگز: