Get Alerts

وفاقی کابینہ نے 2027–2030 حج پالیسی کی منظوری دے دی، چار سالہ پلان پہلی مرتبہ متعارف

وفاقی کابینہ نے 2027–2030 حج پالیسی کی منظوری دے دی، چار سالہ پلان پہلی مرتبہ متعارف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی 2027–2030 کی منظوری دے دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماضی کی ایک سالہ حج پالیسیوں کے برعکس یہ پہلی چار سالہ حج پالیسی اور طویل المدتی منصوبہ ہے، جس سے بہتر منصوبہ بندی اور عازمینِ حج کو معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ نئی پالیسی کے تحت حج کے خواہشمند افراد اپنی ضرورت کے مطابق سال بھر بلا تعطل حج رجسٹریشن کرا سکیں گے۔

وفاقی کابینہ نے رواں سال حج کے بہترین انتظامات پر وزیرِ مذہبی امور اور وزارت کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

اجلاس میں شہریوں کو علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے آئی ایچ آئی ٹی سی  اور پی بی سی کی خدمات کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق پالیسی کی بھی منظوری دی گئی۔اس موقع پر وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے پاکستان ریلوے کی کارکردگی پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی، جس پر کابینہ نے وزیرِ ریلوے اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

ٹیگز: