داعش نے تہران حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی‎

داعش نے تہران حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی‎

تہران: دہشت گرد  گروہ داعش نے تہران میں آج ہونے والے دو حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ اور انقلابِ ایران کے سربراہ آیت اللہ خمینی کے مقبرے پر ہونے والے ان حملوں میں کم از کم 12 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ داعش کی طرف سے ایرانی سرزمین پر اس طرح کی یہ پہلی کارروائی ہے۔

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم نے ملک کے نائب وزیر داخلہ حسین ذوالفقاری کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آور خواتین کے لباس میں پارلیمان کے مرکزی راستے سے اندر داخل ہوئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مصنف کے بارے میں