Get Alerts

عمران خان ملک کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا

عمران خان ملک کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے پانچ حلقوں سے الیکشن 2018 لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ عمران خان کراچی، لاہور، راولپنڈی، میانوالی اور بنوں سے الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماوں سے مشاورت کے بعد 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان این اے 26 بنوں اور این اے 61 راولپنڈی سے امیدوار ہوں گے جبکہ اپنے آبائی علاقے این اے 95 میانوالی سے بھی الیکشن لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ریحام خان نے عمران خان پر ایک اور گناؤنا الزام عائد کر دیا 

اس کے علاوہ عمران خان این اے 131 لاہور اور این اے 243 کراچی سے بھی امیدوار ہوں گے۔ عمران خان این اے 131 لاہور میں (ن) لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق سے مقابلہ کریں گے۔ این اے 26 بنوں میں عمران خان کا جے یو آئی کے اکرم درانی سے مقابلہ ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ٹیگز: