عید کا چاند 15 جون کو نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

عید کا چاند 15 جون کو نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے عید  کا چاند 15 جون بروز جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں عید  کا چاند 14 جون کو نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں، لہٰذا ملک بھر میں عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 17 مئی بروز جمعرات سے ہوا تھا۔شہادتیں ملنے کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ ’پاکستان کے مختلف علاقوں میں چاند نظر آگیا ہے، لہٰذا پہلا روزہ کل بروز جمعرات 17 مئی کو ہوگا۔

زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لیے کنٹرول رومز بھی قائم کیے گئے تھے۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں بھی 15 مئی کو چاند نظر نہ آنے کے باعث رمضان کا آغاز 17 مئی سے ہی ہوا تھا۔