شوال کا چاند نظر آگیا، ملک بھر  میں کل عید الفطر ہوگی

 شوال کا چاند نظر آگیا، ملک بھر  میں کل عید الفطر ہوگی
سورس: file

لاہور: شوال کا چاند نظر آگیا کل عیدالفطر منائی جائے گی۔چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں ہوئے، جہاں انہیں ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں، اتفاق رائے سے طے پایا ہے کہ 10 اپریل 2024ء بروز بدھ کو انشا اللہ عیدالفطر کا دن ہو گا۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر کوہسار بلاک میں ہوا۔جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹی اسلام آباد کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور آئی ٹی ماہرین شریک ہوئے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے شوال کے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔سرائے عالمگیر، شیخوپورہ اوکاڑہ سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ شہریوں نے چاند کی تصاویر اور ویڈیوز بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو واٹس اپ کی ہیں۔

مصنف کے بارے میں