Get Alerts

افغانستان کا عیدالفطر پر طالبان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان

افغانستان کا عیدالفطر پر طالبان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان
کیپشن: فوٹو: فائل

کابل: افغانستان کی حکومت نے عیدالفطر پر طالبان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کردیا، تاہم داعش کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہو ئے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا کہ 27ویں روزے سے عید کی تعطیلات تک جنگ بندی جاری رہے گی۔افغان صدر نے کہا کہ یہ جنگ بندی صرف طالبان کے ساتھ ہوگی اور افغان سیکیورٹی فورسز داعش اور دیگر غیر ملکی شدت پسند تنظیموں کے خلاف اپریشن بند نہیں کریں گی، افغان صدر کے مطابق جنگ بندی کا فیصلہ افغان علما کے تاریخی فتوے کی روشنی میں کیا گیا۔




دوسری جانب طالبان نے افغان حکومت کی اس پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے، طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم اس حوالے سے اپنے عہدیدار سے پوچھ کر جواب دیں گے۔

ٹیگز: