10 جون تک ہیٹ ویو  برقرار رہے گی: محکمہ موسمیات

 10 جون تک ہیٹ ویو  برقرار رہے گی: محکمہ موسمیات

لاہور: ملک کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں سورج مسلسل آگ برسا  رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جون تک بالائی سندھ، خیبر پختونخوا میں ہیٹ ویو  برقرار رہے گی۔آج اسلام آباد میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ جائے گا ۔جبکہ جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 46 ڈگری سے زائد رہے گا۔بلوچستان کے ضلع سبی میں سورج سوا نیزے پر رہے گا، یہاں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔

بالائی اور زیریں سندھ میں بھی گرمی کی شدت اپنے عروج کو پہنچ رہی ہے،موہنجوداڑو، نواب شاہ اور دادو میں پارہ 48 ڈگری تک پہنچ چکا ہے جبکہ  بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم مالم جبہ، چترال، سیدو شریف اور دیر میں بارش کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں