رمضان کے پہلے عشرے میں ہیٹ ویو نہیں ہوگی ، محکمہ موسمیات

رمضان کے پہلے عشرے میں ہیٹ ویو نہیں ہوگی ، محکمہ موسمیات
سورس: file photo

کراچی ، رمضان المبارک کے ابتدائی 10 دن میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ۔ حکمہ موسمیات نے اپریل کے دوران ملک بھر میں موسم کی امکانی صورتحال بتادی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان کے ابتدائی 10 دن کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں اور پہلے عشرے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 37 رہے گا۔ 

 محکمہ موسمیات نے اپریل میں ملک بھر کے موسم کا جو ممکنہ آؤٹ لک جاری کیا، اُس کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں معمول کے مطابق جبکہ دیگر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں ایک سے دو ہیٹ ویوز آسکتی ہیں، شمال اور جنوب میں زائد درجہ حرارت کے باعث گرد آلود تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جن کے باعث پنجاب اور کے پی کے میں گندم اور دیگر فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان میں بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق جبکہ زیریں علاقوں میں معمول سے تھوڑا زیادہ رہے گا۔