کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی :کراچی میں  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کراچی کے مختلف علاقوں کاٹھور، گڈاپ اور ملیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

زلزہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 84 کلومیٹر اور مرکز ملیر سے 38 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

مصنف کے بارے میں