کراچی :کراچی کے مشرقی علاقوں میں آج ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکے دوپہر 3 بجکر 54 منٹ پر محسوس کیے گئے، جن کی گہرائی 5.6 کلومیٹر تھی، جبکہ مرکز ملیر کے شمال مغرب میں واقع تھا۔ خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک 30 سے زائد بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں، جن میں گڈاپ، قائدآباد، ملیر، ڈی ایچ اے اور کورنگی کے علاقے شامل ہیں۔