عمران خان نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش پھر مسترد کر دی

عمران خان نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش پھر مسترد کر دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  کو پارلیمنٹ میں واپس لانے کیلئے حکومتی اتحادیوں کےپی ٹی آئی کے رہنماؤں سے پس پردہ رابطے ہوئے ہیں۔تاہم عمران خان نے حکومتی مذاکرات کی آفر ایک بار پھر مسترد کر دی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ اور ن لیگ کی طرف سے مرتضی جاوید عباسی نے رابطے کیے،  یہ رابطے تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور عامر ڈوگر سے کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران تحریک انصاف کو پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات میں نام دینے کی درخواست کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان کو پس پردہ رابطوں سے آگاہ کیا،  تاہم عمران خان نے الیکشن کی تاریخ تک مذاکرات کی پیش کش پھر مسترد کر دی ۔ عمران خان نے دوٹوک مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ رابطے آف دی ریکارڈ ہوں یا ان دی ریکارڈ حکومت الیکشن کی تاریخ دے، الیکشن کی تاریخ دے دیں پھر قومی اسمبلی میں واپسی اور کمیٹیوں کا حصہ بننے پر سوچا جا سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں