سیکرٹری خارجہ کا غیر ملکی سفیروں سے بھارت میں اسلاموفوبیا کا نوٹس لینے کا مطالبہ

سیکرٹری خارجہ کا غیر ملکی سفیروں سے بھارت میں اسلاموفوبیا کا نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد: سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے اقوام متحدہ (یو این) کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے سفیروں سے ملاقات کر کے انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنماؤں کے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی سے آگاہ کیا۔ 
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے سفیروں سے انفرادی ملاقات کی۔ 
انہوں نے اپنی ملاقاتوں کے دوران سفراءکو بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے 2 سینئر عہدیداروں کی طرف سے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی اورتضحیک آمیز ریمارکس سے آگاہ کیا۔ 
سہیل محمود نے کہا کہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک عالمی امن وسلامتی اوراقوام متحدہ کے چارٹر میں درج اصولوں کربرقرار رکھنے کے حوالے سے بھارت میں اسلامو فوبیو کی بڑھتی ہوئی لہر اورنفرت انگیز تقاریر کا نوٹس لیں۔
سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ ان افراد کے خلاف بی جے پی کی علامتی تادیبی کارروائی سے دنیا بھرمیں مسلمانوں کوپہنچنے والے دکھ کو کم نہیں کیا جا سکتا، بھارت ذمہ داروں کے خلاف فیصلہ کن اورقابل عمل کارروائی کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو اپنی مذہبی اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے کیلئے بھی جواب دہ ہونا چاہئے اوربھارت پربنیادی حقوق اور آزادیوں کے مکمل تحفظ کو یقینی بنانے پرزوردیا جانا چاہئے۔ 

مصنف کے بارے میں