نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن پر کہا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو ادارہ جاتی امتیاز، سماجی اور معاشی محرومی کا سامنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مسلمانوں کو جانبدار امیگریشن پالیسیوں اور پروفائلنگ کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گوتیریس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ ہر انسان کے لیے برابری اور وقار کو یقینی بنایا جائے، اور انسانی حقوق کو سب کے لیے یقینی بنایا جائے چاہے اس کا مذہب کچھ بھی ہو۔