Get Alerts

اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ کا اہم اقدام، خصوصی نمائندہ مقرر

اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ کا اہم اقدام، خصوصی نمائندہ مقرر

نیویارک: اقوام متحدہ نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا ہے۔ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے میگوئل آنخیل موراتینوس کو اس عہدے پر نامزد کیا، جو اس وقت اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیبوں کے انڈر سیکریٹری جنرل بھی ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اس تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر جدوجہد اور امن کے فروغ کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت، تعصب اور امتیازی سلوک بڑھ رہا ہے، اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مطابق یہ تقرری بروقت اور ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نفرت انگیزی کے خلاف عالمی سطح پر متحد رہنے کے عزم پر قائم ہے۔

ٹیگز: