Get Alerts

"غم نیا نہیں، صرف نام بدلتے ہیں، لیکن زخم وہی رہتا ہے"علی ظفر کا مقتولہ ثنا یوسف کو خراجِ عقیدت، جذباتی نظم سوشل میڈیا پر شیئر

اسلام آباد: اسلام آباد میں قتل کی جانے والی 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے افسوسناک سانحے پر ملک بھر میں غم و غصے کی لہر پھیل گئی ہے۔ معروف گلوکار علی ظفر نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی نظم شیئر کی، جس میں انہوں نے ثنا سمیت دیگر مظلوم خواتین کے دکھ کو بیان کیا ہے۔

علی ظفر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ یہ غم نیا نہیں، صرف نام بدلتے ہیں، لیکن زخم وہی رہتا ہے۔ انہوں نے کہاذمہ داری ہم پر ہے، جب تک ہم اپنے بیٹوں کو ہمدردی، احساس اور احترام سکھا کر نہیں پالیں گے، ہم اپنی بیٹیوں کو یوں ہی کھوتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ ثنا یوسف کو اس کے گھر میں ملزم عمر حیات نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم مقتولہ سے تعلقات قائم کرنا چاہتا تھا اور انکار پر یہ سنگین قدم اٹھایا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا۔علی ظفر کی نظم کو سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی ملی ہے اور صارفین نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگز: