Get Alerts

’یہ میرے ہم سفر ہیں‘: ایرانی سپیکر کا پاکستان آمد کے دوران شہید بچیوں کو خراجِ عقیدت؛ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

’یہ میرے ہم سفر ہیں‘: ایرانی سپیکر کا پاکستان آمد کے دوران شہید بچیوں کو خراجِ عقیدت؛ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

اسلام آباد: ایران کے پارلیمانی سپیکر محمد باقر قالیباف نے پاکستان کے تاریخی دورے کے دوران ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے جس نے عالمی ضمیر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اسلام آباد پہنچنے سے قبل انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے خصوصی جہاز کے اندر کا منظر شیئر کیا، جہاں انسانیت سسکتی نظر آئی۔ جہاز کی نشستوں پر مسافروں کے بجائے ایران کے میناب سکول پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی معصوم بچیوں کی تصاویر رکھی گئیں۔

 ان تصاویر کے ساتھ ہی ان بچیوں کے خون آلود جوتے اور سکول بیگز بھی سیٹوں پر رکھے گئے ہیں، جو اس سفاکانہ حملے کی داستان سنا رہے تھے۔
ایرانی سپیکر نے ان شہید بچیوں کو اپنا "ہم سفر" قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ پاکستان میں امن کے مذاکرات کے لیے تنہا نہیں آئے بلکہ ان معصوموں کی آواز بھی ان کے ساتھ ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے قبل اس خاموش احتجاج کے ذریعے ایران نے دشمن کی بربریت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا ایک نیا راستہ اختیار کیا ہے۔

ٹیگز: