Get Alerts

برکس ممالک کا بھارت کو اتحاد سے نکالنے پر غور، انڈونیشیا کو شامل کرنے کا امکان

برکس ممالک کا بھارت کو اتحاد سے نکالنے پر غور، انڈونیشیا کو شامل کرنے کا امکان

اسلام آباد: عالمی اقتصادی اتحاد برکس (BRICS) کے رکن ممالک بھارت کو اتحاد سے نکالنے پر غور کر رہے ہیں۔ معتبر سفارتی ذرائع کے مطابق چین، روس اور برازیل بھارت کے خلاف بات چیت میں مصروف ہیں جبکہ بھارت کی جگہ انڈونیشیا کو نیا رکن بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت اور “آپریشن سندور” کی ناکامی نے اسے عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے۔ برکس ممالک بھارت کو ایک “منفی عنصر” سمجھتے ہیں جو اتحاد کے مشترکہ اہداف میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

چین اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی اور نظریاتی اختلافات نے اتحاد میں تقسیم پیدا کر دی ہے۔ روس اور چین اب جنوبی ایشیا میں بھارت کی بجائے انڈونیشیا کو زیادہ قابل اعتماد شراکت دار سمجھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر بھارت کو برکس سے نکالا گیا تو یہ اس کی سفارتی شکست ہوگی اور خطے میں اس کے اثر و رسوخ میں کمی کا باعث بنے گا۔

ٹیگز: