سعودی عرب اور ایران سمیت 6 ممالک برکس میں شامل

سعودی عرب اور ایران سمیت 6 ممالک برکس میں شامل

کیپ ٹائون:سعودی عرب اور ایران سمیت 6 ممالک برکس میں شامل ہوگئے۔ جنوبی افریقہ  کے صدر نے کہا ہے کہ 6 ممالک کو نئے رکن بننے کی دعوت دی ہے۔اس حوالے سے جنوبی افریقہ کے صدر نے کہا ہے کہ برکس نے سعودی عرب، ایران، ارجنٹینا، مصر، ایتھوپیا اور متحدہ عرب امارات کو برکس میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نئے ممالک کی برکس رکنیت یکم جنوری 2024 سے نافذ العمل ہوگی۔
اس معاملے پر برازیل کے صدر نے کہا  سعودی عرب، ارجنٹینا، ایتھوپیا اور یو اے ای نے برکس میں شامل ہونے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ میں ابھرتی ہوئی معیشتوں کی تنظیم برکس کے 15ویں سربراہی اجلاس کا آج دوسرا اور آخری روز ہے اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے برکس کی توسیع کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
دوسری جانب چین کے صدر نے کہا ہے کہ برکس رکن ممالک پر عالمی امن اور ترقی کی اہم ذمے داریاں ہیں، برکس تنظیم کی توسیع برکس کوپ میکانزم کو نئی تحریک دے گی۔

مصنف کے بارے میں