امریکا میں ایک اور بھارتی نژاد امریکی شہری قتل

امریکا میں ایک اور بھارتی نژاد امریکی شہری قتل

نیو یارک: امریکا میں ایک اور بھارتی نژاد  امریکی شہری کو قتل کر دیا گیا۔32 سالہ بھارتی انجینئر سری نواس کوچی بھوٹلہ کے قتل کے بعد امریکا میں ایک اور بھارتی نژاد شہری ہرنیش پٹیل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

ہرنیش پٹیل نے رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے اپنی دکان بند کی اور اس کے دس منٹ کے بعد لنساسٹر میں ان کے گھر کے سامنے انھیں گولی مار دی گئی جبکہ کوچی بھوٹلہ کو 22 فروری کو کنساس میں گولی ماری گئی تھی۔ ان کے حملہ آور نے جو امریکی بحریہ کا سبکدوش اہلکار ہے، فائرنگ کرنے سے قبل کہا تھا کہ ٴٴمیرے ملک سے نکل جاوٴ۔

اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ادھر کاونٹی کے شیرف نے ہرنیش پٹیل کے قتل کے بعد بھارتی قونصل خانے کو بتایا کہ ممکن ہے کہ اس واقعہ کا نسل پرستی سے تعلق نہ ہو تاہم مقامی انتظامیہ اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ہم ان کے رابطے میں ہیں۔

ایک تیسرے واقعہ میں ایک سکھ اس وقت زخمی ہو گیا جب واشنگٹن میں کینٹ سٹی میں اس کے گھر کے باہر اس پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کرنے والا نقاب پوش کہہ رہا تھا کہ ٴٴمیرے ملک سے نکل جاوٴ۔ پولیس اس واقعہ کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں