چیئرمین سینیٹ پیپلز پارٹی کا ہو گا، اعتزاز احسن کا دعویٰ

چیئرمین سینیٹ پیپلز پارٹی کا ہو گا، اعتزاز احسن کا دعویٰ

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین سینیٹ پیپلز پارٹی کا ہو گا اور تحریک انصاف بھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین پر اتفاق کرے گی۔ رہنما پیپلز پارٹی کہتے ہیں سینیٹ الیکشن کو متنازع نہ سمجھا جائے اور ہارس ٹریڈنگ کے جس کے پاس ثبوت ہیں وہ سامنے لائے جبکہ پارلیمنٹ کو اپنے گریبان میں بھی جھانکنا چاہیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان جھڑپوں سے کشیدگی بڑھ سکتی ہے، امریکا

انہوں نے کہا کہ ایک پارلیمنٹرین جیل سے نکل کر اداروں کو گالیاں دیتا ہے جبکہ پہلے پارلیمنٹ کو نصیحت کی جائے پھر دوسرے اداروں کو۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ حدیبیہ اور اورنج ٹرین کا فیصلہ حق میں آئے تو اچھا اور کوئی بات خلاف ہو جائے تو کہا جائے کہ سازش ہو گئی۔

یاد رہے کہ 12 مارچ کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا چناؤ ہو گا۔ نو منتخب سینیٹرز 12 مارچ کی صبح حلف اٹھائیں گے جس کے بعد سینیٹ کا اجلاس دو گھنٹوں کے لئے ملتوی کر دیا جائے گا۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے نامزدگی فارم بھی 12 مارچ کو ہی جمع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے شاہد مسعود کی معافی اور مقدمہ واپس لینے کی پیشکش مسترد کر دی

نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال کا عمل دوپہر 2 بجے تک مکمل کر لیا جائے گا۔ سینیٹ کا اجلاس 4 بجے دوبارہ ہو گا جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی اپنا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ لانے کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہی ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں