’ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے جو میرے لئے باعث فخر ہے‘

’ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے جو میرے لئے باعث فخر ہے‘
کیپشن: فوٹو:انسٹاگرام

ممبئی:بھارتی ٹی وی اداکارہ دیپیکا کاکڑ نے کہا ہے کہ یہ سچ ہے کہ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے اور یہ میرے لئے باعث فخر ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹی وی اداکارہ دیپیکا کاکڑ نے 22 فروری کو بھارتی مسلمان ٹی وی اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کی اور اسلام قبول کیا۔ اس سلسلے میں اداکارہ دیپیکا کاکڑ نے کہا ہے کہ یہ سچ ہے کہ میں نے اسلام قبول کیا لیکن کیوں اور کب کیا میرا نہیں خیال اس سے متعلق بات کرنے کی ضرورت ہے.

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ نے مسلمان سے شادی کے لئے اسلام قبول کرلیا، بھارت میں کہرام مچ گیا

یہ میرا ذاتی معاملہ ہے اور میں کسی کو اپنے ذاتی معاملات میں دخل اندازی کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔انہوں نے کہا کہ اسلام قبول کرنا میرا اپنا فیصلہ تھاجو میرے لئے خوشی اور فخر کا باعث ہے .

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکار دھرمندر نے اسلام قبول کیوں کیا ، اہم راز سے پردہ اٹھ گیا

اس فیصلے میں میری فیملی میرے ساتھ تھی۔ یاد رہے کہ بھارتی ڈرامہ ’سسرال سمر کا‘ سے شہرت پانیوالی اداکارہ دیپیکا کاکڑ نے اپنے ساتھ اداکار شعیب ابراہیم سے 22 فروری کو اسلام قبول کرنے کے بعد شادی کی تھی جس کے بعد بھارتیوں کے تو جیسے تن بدن میں آگ لگ گئی اور انہوں نے اداکارہ کو شدید تنقید کا کا نشانہ بنانا شروع کردیا ۔