پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے اپنی محبت کے بارے میں بتا دیا

Pakistani actress Neelam Munir talks about her love
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کس چیز سے محبت کرتی ہیں، انہوں نے اس بارے میں اپنے مداحوں کو خود بتا دیا ہے۔

اس بات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹگرام پر جاری اپنی ایک حالیہ پوسٹ میں کیا۔

نیلم منیر نے اپنی نئی تصاویر انسٹگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ سرخ رنگ سے محبت کرتی ہیں۔

ان تصاویر میں نیلم منیر نے سرخ جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے اور اسی مناسبت سے انہوں نے اپنا میک اپ بھی کیا ہوا ہے۔

نیلم منیر کے مداح ان کی حالیہ تصاویر کو بے حد پسند کر رہے ہیں جس میں وہ ان کی خوبصورتی اور اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل نیلم منیر کی جانب سے انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ قائداعظم ان کے آئیڈیل شخصیت ہیں۔