کورونا وائرس کی تصدیق کرنے والا ماسک تیار

کورونا وائرس کی تصدیق کرنے والا ماسک تیار
سورس: File photo

لیفورنیا,کورونا ہے یا نہیں  ، بتانے والا ماسک تیار کرلیا گیا 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے ماہرین نے ایسے سنسر بنالئے  ہیں جو کسی بھی ماسک پر لگانے سے ماسک پہنے ہوئے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق کرسکیں گے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جب بھی یہ سینسر لگا ہوا ماسک پہنے گا اور سانس لے گا تو اس سینسر کا رنگ تبدیل ہوجائے گا ۔ جس سے کورونا وائرس کی تصدیق ہوجائے گی ۔ 

ماہرین نے ماسک پر رنگ بدلنے والی ایسی پتریاں لگائی ہیں جو کسی شخص کے سانس یا لعاب میں کووڈ 19 کا باعث بننے والے کرونا وائرس کی موجودگی کا پتہ لگا سکتی ہیں۔

اس سنسر کا مقصد کووڈ 19 ٹیسٹ کا نعم البدل نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد وائرس کا علم ہونے کے بعد علاج کے لیے رجوع کرنا ہے۔

امریکا کے صحت کے قومی اداروں نے کیلیفورنیا یونیورسٹی کو اس پروجیکٹ کے لیے 13 لاکھ ڈالر فراہم کیے ہیں۔

تحقیقی ٹیم کرونا وائرس کے حوالے سے خطرناک ماحول میں کام کرنے والوں کے لیے سنسر بنانے کے لیے ایک مصنوعات ساز کمپنی کے ساتھ شراکت داری کرے گی اور روزمرہ ٹیسٹنگ میں آسانی کے لیے ان سنسرز کی قیمت کم رکھی جائے گی۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ سنسر بہت جلد پوری دنیا میں انتہائی کم قیمت میں فروخت کئے جائیں گے  تاکہ آسانی سے ہر کوئی اس سینسر کو ناصرف خرید سکے بلکہ یہ ماسک پر لگا کر کورونا وائرس کی شناخت بھی کرسکے ۔